Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:511


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
ظہر کا وقت زوال کے (بعد ہوجاتا ہے)
حدیث نمبر
511
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ حِينَ زَاغَتْ الشَّمْسُ فَصَلَّی الظُّهْرَ فَقَامَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَذَکَرَ السَّاعَةَ فَذَکَرَ أَنَّ فِيهَا أُمُورًا عِظَامًا ثُمَّ قَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَسْأَلَ عَنْ شَيْئٍ فَلْيَسْأَلْ فَلَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْئٍ إِلَّا أَخْبَرْتُکُمْ مَا دُمْتُ فِي مَقَامِي هَذَا فَأَکْثَرَ النَّاسُ فِي الْبُکَائِ وَأَکْثَرَ أَنْ يَقُولَ سَلُونِي فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُذَافَةَ السَّهْمِيُّ فَقَالَ مَنْ أَبِي قَالَ أَبُوکَ حُذَافَةُ ثُمَّ أَکْثَرَ أَنْ يَقُولَ سَلُونِي فَبَرَکَ عُمَرُ عَلَی رُکْبَتَيْهِ فَقَالَ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا فَسَکَتَ ثُمَّ قَالَ عُرِضَتْ عَلَيَّ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ آنِفًا فِي عُرْضِ هَذَا الْحَائِطِ فَلَمْ أَرَ کَالْخَيْرِ وَالشَّرِّ
ابوالیمان، شعیب، زہری، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب آفتاب ڈھل گیا، باہر تشریف لائے اور آپ نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر آپ منبر پر تشریف لائے اور آپ نے قیامت کا ذکر شروع کیا، فرمایا کہ اس میں بڑے بڑے حوادث ہوں گے، اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ جو شخص کچھ پوچھنا چاہے وہ پوچھ لے، جب تک کہ اپنے اس معلم میں ہوں، جو شخص مجھ سے کچھ پوچھنا چاہے گا، میں اسے بتاؤں گا، تو لوگوں نے کثرت سے رونا شروع کر دیا، اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس قول کی کثرت کی فرمایا! کہ سلونی! پھر عبدﷲ بن حذافہ کھڑے ہو گئے، انہوں نے پوچھا کہ میرا باپ کون ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تمہارا باب حذافہ ہے، آپ پھربار بار یہ فرمانے لگے کہ سلونی! تب عمر رضی ﷲ عنہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، اور عرض کیا کہ ہم ﷲ سے راضی ہیں، جو (ہمارا) پروردگار ہے، اور اسلام سے، جو (ہمارا) دین ہے، اور محمد صلی ﷲ علیہ وسلم سے جو (ہمارے) نبی ہیں، اس وقت آپ ساکت ہو گئے، اس کے بعد فرمایا کہ جنت اور دوزخ میرے سامنے ابھی اس دیوار کے گوشے میں پیش کی گئی ہے، ایسی عمدہ چیز(جیسی جنت ہے) اور ایسی بری چیز(جیسی دوزخ ہے) کبھی نہیں دیکھنے میں آئی-

No comments:

Post a Comment