Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:512


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
ظہر کا وقت زوال کے (بعد ہوجاتا ہے)
حدیث نمبر
512
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ  قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصُّبْحَ وَأَحَدُنَا يَعْرِفُ جَلِيسَهُ وَيَقْرَأُ فِيهَا مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ وَيُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ وَالْعَصْرَ وَأَحَدُنَا يَذْهَبُ إِلَی أَقْصَی الْمَدِينَةِ رَجَعَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ وَلَا يُبَالِي بِتَأْخِيرِ الْعِشَائِ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ ثُمَّ قَالَ إِلَی شَطْرِ اللَّيْلِ وَقَالَ مُعَاذٌ قَالَ شُعْبَةُ لَقِيتُهُ مَرَّةً فَقَالَ أَوْ ثُلُثِ اللَّيْلِ
حفص بن عمر، شعبہ، ابومنہال، ابوبرزہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے، کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے پاس بیٹھنے والے کو پہچان لیتا تھا، اس میں ساٹھ سے سو آیتوں کے درمیان میں قرآت کرتے تھے، ظہر کی نماز جب آفتاب ڈھل جاتا تھا، پڑھاتے تھے، اور عصر کی (نماز) ایسے وقت کہ ہم میں سے کوئی مدینہ کے کنارہ تک جا کر لوٹ آئے، اور آفتاب متغیر نہ ہو، ابومنہال کہتے ہیں اور مغرب کے بارے میں جو کچھ ابوہریرہ نے کہا تھا، میں بھول گیا، اور عشاء کی تاخیر میں تہائی رات تک آپ کچھ پرواہ نہ کرتے تھے، اس کے بعد ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ نصف شب تک، اور معاذ کہتے ہیں کہ شعبہ نے بیان کیا کہ اس کے بعد ایک مرتبہ میں نے ابومنہال سے ملاقات کی، تو انہوں نے کہا یا تہائی شب تک-

No comments:

Post a Comment