Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:543


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
نماز فجر کی فضلیت کا بیان
حدیث نمبر
543
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ أَمَا إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُّونَ أَوْ لَا تُضَاهُونَ فِي رُؤْيَتِهِ فَإِنْ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَی صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا ثُمَّ قَالَ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا قَالَ  أَبُوْعَبْدِ اللهِ زَادَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ اِسْمَعِيْلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِبْرٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ عَبَاناً
مسدد، یحیی، اسمعیل، قیس، جریر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ شب بدر میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ نے چاند کی طرف نظر فرمائی اور فرمایا سنو عنقریب تم لوگ اپنے پروردگار کو بے شک شبہ اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس وقت اس چودہویں رات کے چاند کو دیکھو گے جس طرح اس وقت اس چودہویں رات کے چاند کو دیکھ رہے ہو لہٰذاٰ اگر تم یہ کر سکو کہ طلوع آفتاب سے قبل کی نماز پر (شیطان سے) مغلوب نہ ہو تو کرو پھر آپ نے فرمایا ﴿ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ﴾ امام بخاری کہتے ہیں کہ ابن شہا ب نے اسمعیل سے انہوں نے قیس سے انہوں نے جریر سے اتنے الفاظ زیادہ روایت کیے ہیں کہ عنقریب تم اپنے پر وردگار کو علانیہ دیکھو گے-

No comments:

Post a Comment