Saturday, October 23, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:595


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اذان و اقامت کے درمیان کتنا فصل ہونا چاہئے۔
حدیث نمبر
595
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيَّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا أَذَّنَ قَامَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ حَتَّی يَخْرُجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ کَذَلِکَ يُصَلُّونَ الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَلَمْ يَکُنْ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ شَيْئٌ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ جَبَلَةَ وَأَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ لَمْ يَکُنْ بَيْنَهُمَا إِلَّا قَلِيلٌ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، عمرو، عامر انصاری، انس بن مالک، روایت کرتے ہیں کہ جب موذن اذان کہتا تھا تو لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ستونوں کے پاس چلے جاتے تھے یہاں تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لاتے اور وہ اسی طرح مغرب سے پہلے دورکعت نماز پڑھتے تھے اور اذان اور اقامت کے درمیان میں کچھ فصل نہ ہوتا تھا اور عثمان بن حیدر اور ابوداؤد شعبہ سے ناقل ہیں کہ ان دونوں کے درمیان بہت ہی تھوڑا فصل ہوتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment