Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:529


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پائے۔
حدیث نمبر
529
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُسْلِمِينَ وَالْيَهُودِ وَالنَّصَارَی کَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ قَوْمًا يَعْمَلُونَ لَهُ عَمَلًا إِلَی اللَّيْلِ فَعَمِلُوا إِلَی نِصْفِ النَّهَارِ فَقَالُوا لَا حَاجَةَ لَنَا إِلَی أَجْرِکَ فَاسْتَأْجَرَ آخَرِينَ فَقَالَ أَکْمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِکُمْ وَلَکُمْ الَّذِي شَرَطْتُ فَعَمِلُوا حَتَّی إِذَا کَانَ حِينَ صَلَاةِ الْعَصْرِ قَالُوا لَکَ مَا عَمِلْنَا فَاسْتَأْجَرَ قَوْمًا فَعَمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ وَاسْتَکْمَلُوا أَجْرَ الْفَرِيقَيْنِ
ابو کریب، ابواسامہ، برید، ابوبردہ، ابوموسیٰ، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، مسلمانوں کی اور یہود ونصاری کی مثال ایسے ہی ہے، جیسے ایک شخص نے کچھ لوگوں کی مزدوری پر لیا، تاکہ رات تک اس کا کام کریں، چناچہ انہوں نے دوپہر تک کام کیا، اور کہا کہ ہمیں تیری مزدوری کی کچھ حاجت نہیں، لہذا اس نے دوسروں کو مزدوری پر لگا لیا اور ان سے کہا کہ باقی دن اپنا پورا کرو اور جو کچھ میں نے مزدوری مقرر کی ہے، تمہیں دوں گا، لہذا انہوں نے کام کیا، یہاں تک عصر کی نماز کا وقت آگیا، ان لوگوں نے کہا کہ جو کچھ ہم نے کام کیا، وہ تیرے لئے اتنا ہی ہے، پھر اس نے دوسرے لوگوں کو مزدوری پر لگایا انہوں نے بقیہ دن کام کیا، یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا اور ان لوگوں نے دونوں فریق کی (برابر) مزدوری پوری لے لی-

No comments:

Post a Comment