Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1811,TotalNo:4347


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ ثابت قدم رکھتا ہے اللہ ان ایمان والوں کو جو پکی بات کہتے ہیں۔
حدیث نمبر
4347
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُسْلِمُ إِذَا سُئِلَ فِي الْقَبْرِ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَذَلِکَ قَوْلُهُ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
ابو الولید، شعبہ، علقمہ بن مرثد، سعید بن عبیدہ، حضرت براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبر میں مسلمان سے جس وقت سوال کیا جاتا ہے تو وہ گواہی دیتا ہے کہ لا الہ الا ﷲ محمد رسول ﷲ یعنی ﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی لائق عبادت کے نہیں اور محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ﷲ کے رسول ہیں لہذا اس آیت میں قول ثابت سے سے یہی مراد ہے کہ ﷲ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا اور آخرت میں ثابت قدم رکھے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment