کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مگر وہ (شیطان) جو باتوں کو چراتا ہے پاس اس کے پیچھے آگ کے شعلے لگتے ہیں۔
حدیث نمبر
4350
َحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِذَا قَضَی اللَّهُ الْأَمْرَ وَزَادَ وَالْکَاهِنِ و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ فَقَالَ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا قَضَی اللَّهُ الْأَمْرَ وَقَالَ عَلَی فَمْ السَّاحِرِ قُلْتُ لِسُفْيَانَ آنْتَ سَمِعْتَ عَمْرًا قَالَ سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ لِسُفْيَانَ إِنَّ إِنْسَانًا رَوَی عَنْکَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَيَرْفَعُهُ أَنَّهُ قَرَأَ فُرِّغَ قَالَ سُفْيَانُ هَکَذَا قَرَأَ عَمْرٌو فَلَا أَدْرِي سَمِعَهُ هَکَذَا أَمْ لَا قَالَ سُفْيَانُ وَهِيَ قِرَائَتُنَا
علی بن عبد ﷲ، سفیان، عمرو، عکرمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اسی حدیث کو اسی طرح بیان کرتے ہیں کہ ساحر کے بعد کاہن کا لفظ زیادہ کیا ہے سفیان عمرو سے وہ عکرمہ سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب ﷲ تعالیٰ کوئی حکم دیتا ہے اور اس روایت میں (عَلَی فَمْ السَّاحِرِ) کا لفظ ہے علی بن عبد ﷲ کہتے ہیں کہ میں نے سفیان سے پوچھا کیا تم نے عمرو سے سناکہ وہ کہتے تھے میں نے عکرمہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے ابوہریرہ سے سنا انہوں نے کہا ہاں! علی نے سفیان سے کہا کہ ایک شخص نے تم سے اس طرح روایت کی عمرو عکرمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فزع پڑھا تھا سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو کو اسی طرح پڑھتے سنا اب معلوم نہیں کہ انہوں نے عکرمہ سے سنا تھا یا نہیں مگر ہماری قرأت یہی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment