Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1787,TotalNo:4323


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ پیغمبر کو اور ایمانداروں کو مشرکین کے لئے استغفار نہ کرینی چاہئے۔
حدیث نمبر
4323
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا طَالِبٍ الْوَفَاةُ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْ عَمِّ قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أُحَاجُّ لَکَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ أَتَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَکَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْکَ فَنَزَلَتْ مَا کَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِينَ وَلَوْ کَانُوا أُولِي قُرْبَی مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
اسحٰق بن براہیم، عبدالرزاق، معمر، زہری، سعید بن مسیّب اپنے والد سے روایت ہرتے ہیں کہ جس وقت ابوطالب کا انتقال ہونے لگا تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اس وقت وہاں ابوجہل اور عبد ﷲ بن ابی امیہ بیٹھے تھے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے میرے چچا! آپ اس چیز کا اقرار کر لیجئے کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور میں اسی کی بندگی کروں گا تو میں خدا کے یہاں آپ کیلئے جھگڑ سکونگا- ابوجہل اور عبد ﷲ نے یہ سن کر کہا اے ابوطالب! کیا مرتے وقت اپنے باپ دادا کے دین کو چھوڑ دو گے؟ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے چچا! میں تمہارے لئے خدا سے اس وقت تک استغفار کرتا رہوں گا جب تک وہ مجھے اس کام سے روکتے نہیں- اس وقت یہ آیت ﴿مَا کَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِينَ ﴾ نازل ہوئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment