Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1788,TotalNo:4324


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ نے مہر بانی فرمائی نبی پر۔
حدیث نمبر
4324
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح قَالَ أَحْمَدُ وَحَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ کَعْبٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ فِي حَدِيثِهِ وَعَلَی الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا قَالَ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَی اللَّهِ وَإِلَی رَسُولِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکْ بَعْضَ مَالِکَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکَ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، احمد، عنبسہ، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب، عبد ﷲ بن کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ عبدﷲ وہی ہیں کہ جب حضرت کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نابینا ہوگئے تو یہ انہیں سہارا دے کر چلتے تھے- انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ وہ آیت وَعَلَی الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا کے بارے میں بیان کرتے تھے اور سب سے آخر میں یہ بات فرماتے تھے کہ میں نے اپنی توبہ کے قبول ہونے کی خوشی میں اپنا تمام مال ﷲ کے راستے میں خرچ کردینا چاہا تھا مگر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ سب مال صدقہ نہ کرو اور کچھ اپنے لئے رکھ لو اور وہ تمہارے لئے مفید ہوگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment