کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص فقیر ہو۔
حدیث نمبر
4225
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي قَوْلِهِ تَعَالَی وَمَنْ کَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِي وَالِي الْيَتِيمِ إِذَا کَانَ فَقِيرًا أَنَّهُ يَأْکُلُ مِنْهُ مَکَانَ قِيَامِهِ عَلَيْهِ بِمَعْرُوفٍ
اسحق، عبد ﷲ بن نمیر، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ یہ آیت وَمَنْ کَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ یعنی جو غنی ہو وہ معاف رکھے اور جو فقیر ہو تو دستور کے مطابق کھائے خاص یتیموں کے مال کے حق میں نازل فرمائی گئی ہے اس حالت میں جب کہ پالنے والا غریب ہو تو اس یتیم کے مال سے جس قدر کہ خرچ کیا ہو لے سکتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment