Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1688,TotalNo:4224


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم ڈرو کہ یتیم عورتوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے۔
حدیث نمبر
4224
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَی وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی فَقَالَتْ يَا ابْنَ أُخْتِي هَذِهِ الْيَتِيمَةُ تَکُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا تَشْرَکُهُ فِي مَالِهِ وَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا فَيُعْطِيَهَا مِثْلَ مَا يُعْطِيهَا غَيْرُهُ فَنُهُوا عَنْ أَنْ يَنْکِحُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ وَيَبْلُغُوا لَهُنَّ أَعْلَی سُنَّتِهِنَّ فِي الصَّدَاقِ فَأُمِرُوا أَنْ يَنْکِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنْ النِّسَائِ سِوَاهُنَّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ وَإِنَّ النَّاسَ اسْتَفْتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هَذِهِ الْآيَةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَيَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ قَالَتْ عَائِشَةُ وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَی فِي آيَةٍ أُخْرَی وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ رَغْبَةُ أَحَدِکُمْ عَنْ يَتِيمَتِهِ حِينَ تَکُونُ قَلِيلَةَ الْمَالِ وَالْجَمَالِ قَالَتْ فَنُهُوا أَنْ يَنْکِحُوا عَنْ مَنْ رَغِبُوا فِي مَالِهِ وَجَمَالِهِ فِي يَتَامَی النِّسَائِ إِلَّا بِالْقِسْطِ مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ إِذَا کُنَّ قَلِيلَاتِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ
عبدالعزیز بن عبد ﷲ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان، ابن شہاب، عروہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اے میری بہن کے بچے! وہ یتیم لڑکی جو اپنے والی کے مال میں شریک ہوتی تھی تو والی کو اس مال اور اس کا حسن پسند ہوتا تھا اور وہ سوچتا کہ نکاح کے ساتھ مال اور عورت دونوں ملیں گے، مہر کے بارے میں بھی نیت ٹھیک نہیں ہوتی تھی اور اس کا خیال ہوتا تھا کہ دوسری سے کم مہر ادا کردوں گا اس لئے ایسی عورتوں سے نکاح کرنے سے روک دیا گیا مگر اس صورت میں کہ مال اور مہر میں انصاف مد نظر ہو اور یہ حکم دیا گیا کہ ان یتیم عورتوں کے علاوہ جو بھی تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے یہ بھی فرمایا کہ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد کئی آدمیوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو ﷲ تعالیٰ نے آیت یستفتونک فی النسآء الخ نازل فرمائی حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ  وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ الخ سے وہ عورتیں مراد ہیں جو مال میں اور حسن میں کم ہوں اور ان کی طرف لوگ ان باتوں کی وجہ سے متوجہ نہیں ہوتے تھے لہذا ﷲ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا کہ جو یتیم ہیں اور مال و حسن میں کم ہیں اور تم رغبت نہیں کرتے تو پھر مال اور حسن والی کے ساتھ تم نکاح نہیں کر سکتے تاوقتیکہ تم مال اور ان کے مہر و غیرہ کے سلسلے میں انصاف کو پیش نظر نہ رکھو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment