کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم آپ کے رب کے حکم کے بغیر نہیں آ سکتے۔
حدیث نمبر
4379
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجِبْرِيلَ مَا يَمْنَعُکَ أَنْ تَزُورَنَا أَکْثَرَ مِمَّا تَزُورُنَا فَنَزَلَتْ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّکَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا
ابو نعیم، عمر بن ذر، ذر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل سے فرمایا کہ اے جبریل! تم کو کس نے روکا ہے کہ تم جتنی مرتبہ میرے پاس آتے ہو اس سے زیادہ مرتبہ آؤ تو یہ آیت اتری کہ (وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّکَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا الخ) یعنی میں ﷲ تعالیٰ کے حکم و اجازت کے بغیر نہیں آیا کرتا ہوں- وہ جب حکم دیتا ہے اسی وقت آتا ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment