Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1844,TotalNo:4380


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ کیا آپ نے دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے انکار کیا۔
حدیث نمبر
4380
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَمِعْتُ خَبَّابًا قَالَ جِئْتُ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّهْمِيَّ أَتَقَاضَاهُ حَقًّا لِي عِنْدَهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَا حَتَّی تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ لِي هُنَاکَ مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَحَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ
حمیدی، سفیان، اعمش، ابی الطفیٰ، مسروق، حضرت خباب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں عاص بن ابی وائل سہمی کے پاس آیا اور اس سے اپنی اجرت طلب کی اس نے کہا کہ جب تک تم محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں چھوڑو گے میں تمہاری اجرت نہیں دوں گا، میں نے کہا تو اگر مر کر بھی زندہ ہوجائے یعنی قیامت تک تب بھی کفر نہیں کروں گا اس نے کہا کیا میں مر کر پھر زندہ ہوکر اٹھوں گا؟ میں نے کہا ہاں! اس نے کہا تو پھر ٹھیک ہے وہاں تو میرے پاس مال و اولاد سب ہی کچھ ہوگا تو پھر وہیں دے دوں گا چناچہ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی اس حدیث کو ثورعی، شعبہ، حفص، ابومعاویہ، وکیع، اعمش سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment