Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1797,TotalNo:4333


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اور کہیں گے گواہ کہ یہ وہی لوگ ہیں۔
حدیث نمبر
4333
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ وَهِشَامٌ قَالَا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ بَيْنَا ابْنُ عُمَرَ يَطُوفُ إِذْ عَرَضَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَوْ قَالَ يَا ابْنَ عُمَرَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّجْوَی فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُدْنَی الْمُؤْمِنُ مِنْ رَبِّهِ وَقَالَ هِشَامٌ يَدْنُو الْمُؤْمِنُ حَتَّی يَضَعَ عَلَيْهِ کَنَفَهُ فَيُقَرِّرُهُ بِذُنُوبِهِ تَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا يَقُولُ أَعْرِفُ يَقُولُ رَبِّ أَعْرِفُ مَرَّتَيْنِ فَيَقُولُ سَتَرْتُهَا فِي الدُّنْيَا وَأَغْفِرُهَا لَکَ الْيَوْمَ ثُمَّ تُطْوَی صَحِيفَةُ حَسَنَاتِهِ وَأَمَّا الْآخَرُونَ أَوْ الْکُفَّارُ فَيُنَادَی عَلَی رُئُوسِ الْأَشْهَادِ هَؤُلَائِ الَّذِينَ کَذَبُوا عَلَی رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الظَّالِمِينَ وَقَالَ شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ
مسدد، یزید بن زریع، سعید، ہشام، قتادہ، صفوان بن محرز سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کعبہ کا طواف کر رہا تھا کہ ایک شخص آیا اور حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اس نے مخاطب ہوکر کہا کہ اے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ''یا'' اے ابا عبدالرحمن! کیا تم نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے دن کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب دیاہاں! میں نے سنا ہے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے کہ قیامت کے دن مومنین ﷲ تعالیٰ سے اس قدر قریب لائے جائیں گے کہ ﷲ تعالیٰ ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر گناہوں کا اقرار کرائے گا بندے عرض کریں گے جی ہاں! ہم اپنے گناہوں کا اقرار اور اعتراف کرتے ہیں بے شک ہم سے گناہ ہوئے ہیں چناچہ دو مرتبہ اسی طرح اقرار کریں گے اس کے بعد ﷲ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تمہارے گناہوں اور قصوروں کو چھپایا تھا آج تم کو بخش دیتا ہوں اور تم کو تمہاری نیکیوں کا بدلہ اور جزا دیتا ہوں مگر کافروں کے لئے فرمائے گا یہی وہ لوگ ہیں جو ﷲ پر جھوٹ باندھتے تھے یہ اعلان تمام اہل محشر سنیں گے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment