Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1831,TotalNo:4367


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ قریب ہے کہ تمہارا رب تم کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا۔
حدیث نمبر
4367
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَائَ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَوَاهُ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عباس، شعیب بن ابی حمزہ، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کہ جو کوئی اذان سن کر یہ دعا مانگے ﴿اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ﴾ الخ کہ اے ﷲ! اس دعوت تامہ کے رب اور نماز قائمہ کے مالک، محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ اور بزرگی عطا فرما اور ان کو مقام محمود میں کھڑا کر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے تو اس کو میری شفاعت حلال ہوگی اس حدیث کو حمزہ بن عبد ﷲ اپنے باپ سے اور وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment