Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1720,TotalNo:4256


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ آج میں نے تمہارا دین مکمل کر دیا۔
حدیث نمبر
4256
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَتْ الْيَهُودُ لِعُمَرَ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ آيَةً لَوْ نَزَلَتْ فِينَا لَاتَّخَذْنَاهَا عِيدًا فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لَأَعْلَمُ حَيْثُ أُنْزِلَتْ وَأَيْنَ أُنْزِلَتْ وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُنْزِلَتْ يَوْمَ عَرَفَةَ وَإِنَّا وَاللَّهِ بِعَرَفَةَ قَالَ سُفْيَانُ وَأَشُکُّ کَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَمْ لَا الْيَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِينَکُمْ
محمد بن بشار، عبدالرحمن، سفیان، قیس، طارق بن شہاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیاں کیا کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے یہودیوں نے کہا کہ یہ آیت جو تم پڑھتے ہو اگر ہمارے متعلق نازل ہوتی تو ہم اس دن کو جس دن یہ اتری عید کا دن بنا لیتے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ میں اچھی طرح جانتاہوں کہ یہ آیت کب کہاں اور کس وقت نازل ہوئی تھی اور آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کہاں رونق افروز تھے خدا کی قسم! کہ جب یہ نازل ہوئی تو ہم عرفات میں تھے سفیان کہتے ہیں کہ مجھے یہ اچھی طرح یاد نہیں ہے کہ وہ جمعہ تھا یا کوئی اور دن تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment