Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1846,TotalNo:4382


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم لکھتے ہیں جو وہ کہتا ہے۔
حدیث نمبر
4382
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَی يُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ کُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَکَانَ لِي دَيْنٌ عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا أَکْفُرُ حَتَّی يُمِيتَکَ اللَّهُ ثُمَّ يَبْعَثَکَ قَالَ فَذَرْنِي حَتَّی أَمُوتَ ثُمَّ أُبْعَثَ فَسَوْفَ أُوتَی مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا
بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت خباب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں عہد جاہلیت میں لوہاری کا پیشہ کرتا تھا عاص بن وائل پر میرے کچھ دام تھے وہ لینے کے لئے میں اس کے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میں تیرا واجب الادا اس وقت تک نہیں دے سکتا ہوں جب تک تو محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا انکار نہ کرے گا میں نے کہا خدا کی قسم میں ان کے ساتھ یہ معاملہ اس وقت تک نہیں کر سکتا ہوں جب تک کہ ﷲ تعالیٰ تجھے ما رکر دوبارہ زندہ نہ کرے عاص نے کہا اچھی بات ہے جب مجھے دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو میرے پاس مال ہوگا اس وقت میں تیرا مطالبہ پورا کردوں گا چناچہ یہ آیت نازل ہوئی۔(أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا الخ-)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment