Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:359,TotalNo:5010


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھانے کا بیان
باب
مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔
حدیث نمبر
5010
 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَأْکُلُ حَتَّی يُؤْتَی بِمِسْکِينٍ يَأْکُلُ مَعَهُ فَأَدْخَلْتُ رَجُلًا يَأْکُلُ مَعَهُ فَأَکَلَ کَثِيرًا فَقَالَ يَا نَافِعُ لَا تُدْخِلْ هَذَا عَلَيَّ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُؤْمِنُ يَأْکُلُ فِي مِعًی وَاحِدٍ وَالْکَافِرُ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ
محمد بن بشار، عبدالصمد، شعبہ، واقد بن محمد، نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ عنہ اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک کہ ایک مسکین ان کے پاس نہیں لایا جاتا تھا، جوان کے ساتھ کھائے، میں ایک شخص کو ان کے پاس لے آیا جوان کے ساتھ کھانا کھائے، چناچہ وہ شخص آیا اور بہت زیادہ کھا گیا، ابن عمر رضی ﷲ عنہ نے کہا اے نافع! اب تو میرے پاس اس کو نہ لانا، میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment