Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:350,TotalNo:5001


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھانے کا بیان
باب
 (اللہ تعالی کا قول) "کہ نہ تو اندھے پر کوئی حرج ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ مریض پر کوئی حرج ہے۔
حدیث نمبر
5001
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی خَيْبَرَ فَلَمَّا کُنَّا بِالصَّهْبَائِ قَالَ يَحْيَی وَهِيَ مِنْ خَيْبَرَ عَلَی رَوْحَةٍ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ فَمَا أُتِيَ إِلَّا بِسَوِيقٍ فَلُکْنَاهُ فَأَکَلْنَا مِنْهُ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ سُفْيَانُ سَمِعْتُهُ مِنْهُ عَوْدًا وَبَدْئًا
علی بن عبد ﷲ ، سفیان،  یحیی بن سعید، بشیربن یسار، سویدبن نعمان رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف روانہ ہوئے جب ہم لوگ مقام صہبا میں پہنچے، یحییٰ کے بیان کےمطابق صہبا خیبر سے آدھ منزل پر واقع ہے تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے کھانا طلب کیا، صرف ستو آپ کے سامنے پیش کئے گئے ہم نے اسے گھولا اور اس میں سے کھایا، پھر آپ نے پانی مانگا اور کلی کی تو ہم نے بھی کلی کی، پھر ہم کو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھائی لیکن آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے وضو نہیں کیا، سفیان کا بیان ہے کہ میں نے یحیی سے سنا کہ آپ نے نہ تو ابتدا میں ہاتھ دھوئے اور نہ آخر میں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment