Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:356,TotalNo:5007


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھانے کا بیان
باب
ستو کا بیان
حدیث نمبر
5007
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُمْ کَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّهْبَائِ وَهِيَ عَلَی رَوْحَةٍ مِنْ خَيْبَرَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَدَعَا بِطَعَامٍ فَلَمْ يَجِدْهُ إِلَّا سَوِيقًا فَلَاکَ مِنْهُ فَلُکْنَا مَعَهُ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّی وَصَلَّيْنَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
سلیمان بن حرب، حماد، یحییٰ، بشیربن یسار، سوید بن نعمان کہتے ہیں کہ ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ مقام صہب میں تھے اور وہ خیبر سے ایک منزل کی مسافت پرتھے، نماز کاوقت آگیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کھانا طلب کیا، سوائے ستوکے کوئی چیز نہ ملی، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بغیرپانی کے اس کو کھایا، ہم نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ بغیرپانی کے کھایا، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پانی مانگا اور کلی کی پھرنماز پڑھی، لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی لیکن آپ نے وضو نہیں کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment