Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:366,TotalNo:5017


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھانے کا بیان
باب
بھنی ہوئی چیز کھانے کا بیان اور اللہ تعالی کا قول کہ وہ بھنا ہوا بچھڑا لےکر آئے
حدیث نمبر
5017
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ فَأَهْوَی إِلَيْهِ لِيَأْکُلَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُ ضَبٌّ فَأَمْسَکَ يَدَهُ فَقَالَ خَالِدٌ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَکِنَّهُ لَا يَکُونُ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ فَأَکَلَ خَالِدٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ قَالَ مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ
علی بن عبد ﷲ ، ہشام بن یوسف، معمر، زہری، ابوامامہ بن سہل، ابن عباس رضی ﷲ عنہ، خالد بن ولید رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس بھنا ہوا سوسمارلایا گیا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کی طرف کھانے کے لئے جھکے تو کہا گیا کہ یہ گوہ ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ روک لیا، اس پر خالد نے کہایہ حرام ہے؟ آپ نے فرمایانہیں، لیکن یہ میری قوم کی زمین میں نہیں ہوتی، اس لئے میں اپنی طبیعت کو اس سے متنفر پاتا ہوں، چناچہ خالد نے اس کو کھایا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے، مالک نے بواسطہ ابن شہاب، ضب محنوذ کا لفظ روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment