کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن شریف کی سب کلاموں پرفضیلت کا بیان
حدیث نمبر
4664
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا أَجَلُکُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنْ الْأُمَمِ کَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ وَمَغْرِبِ الشَّمْسِ وَمَثَلُکُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَی کَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَی نِصْفِ النَّهَارِ عَلَی قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَی الْعَصْرِ عَلَی قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ النَّصَارَی ثُمَّ أَنْتُمْ تَعْمَلُونَ مِنْ الْعَصْرِ إِلَی الْمَغْرِبِ بِقِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ قَالُوا نَحْنُ أَکْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَائً قَالَ هَلْ ظَلَمْتُکُمْ مِنْ حَقِّکُمْ قَالُوا لَا قَالَ فَذَاکَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ شِئْتُ
مسدد، یحییٰ، سفیان، عبد ﷲ بن دینار، ابن عمر رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری عمر گذشتہ لوگوں کی عمروں کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے نماز عصر اور غروب آفتاب کے درمیان کا وقت اور یہود ونصاریٰ کے مقابلے میں تمہاری مثال ایسی ہے کہ جیسا ایک شخص مزدوروں کو اجرت پر رکھے اور کہے کون ہے جو دوپہر تک ایک قیراط پر میرا کام کرے، چناچہ یہود نے اپنے ذمہ وہ کام لے کر دوپہر تک کیا، پھر اس نے کہا کوئی ہے جو میرا کام دوپہر سے عصرتک ایک قیراط پر کردے، تو وہ کام نصاریٰ نے کیا، پھر تم عصر سے غروب آفتاب تک دو، دو قیراطوں پر کام کر رہے ہو، یہود ونصاریٰ نے کہا کہ ہمارا کام بہت زیادہ ہے اور مزدوری بہت تھوڑی ہے، اس شخص نے کہا کہ میں نے کیا تمہارا کچھ حق مار لیا ہے، وہ بولے نہیں، پھر اس نے کہا کہ یہ میرا فضل ہے جسے چاہوں اسے دوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment