کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
ولاء اس کے لئے ہے جوآزاد کرے۔
حدیث نمبر
6304
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّ الْوَلَائَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَأُهْدِيَ لَهَا شَاةٌ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ قَالَ الْحَکَمُ وَکَانَ زَوْجُهَا حُرًّا وَقَوْلُ الْحَکَمِ مُرْسَلٌ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا
حفص بن عمر، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو خریدنا چاہا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خرید لو کہ ولاء اسی کے لئے جو آزاد کرے اور بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو ایک بکری بھیجی گئی تو آپ نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے، حکم کا بیان ہے کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا اور حکم کا قول مرسل ہے ابن عابس نے کہا کہ میں نے اس کوغلام دیکھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment