Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2169,TotalNo:6820


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
جو اللہ تعالی نے نازل کیا ہے اس کے مطابق قاضیوں کے اجتہاد کا بیان
حدیث نمبر
6820
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ سَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَنْ إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ هِيَ الَّتِي يُضْرَبُ بَطْنُهَا فَتُلْقِي جَنِينًا فَقَالَ أَيُّکُمْ سَمِعَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ شَيْئًا فَقُلْتُ أَنَا فَقَالَ مَا هُوَ قُلْتُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيهِ غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ فَقَالَ لَا تَبْرَحْ حَتَّی تَجِيئَنِي بِالْمَخْرَجِ فِيمَا قُلْتَ فَخَرَجْتُ فَوَجَدْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ فَجِئْتُ بِهِ فَشَهِدَ مَعِي أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيهِ غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ
محمد، ابومعاویہ، ہشام، اپنے والد سے وہ مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر بن خطاب نے عورت کے املاص کرنے کے متعلق دریافت کیا اور املاص یہ ہے کہ عورت کے پیٹ کا بچہ گر کر مر جائے انہوں نے کہا کہ تم میں سے کسی نے اس کے متعلق نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ سنا ہے میں نے کہا کہ میں نے سنا ہے انہوں نے پوچھا کہ وہ کیا ہے میں نے کہا میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس میں ایک غلام یا ایک لونڈی تاوان کے طور پر دینا (ضروری) ہے- عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم یہیں رہو حتی کہ تم میرے پاس اپنی نجات کا ذریعہ (گواہ) اس پر پیش کرو جو تم نے کہا ہے چناچہ میں باہر نکلا تو میں نے محمد بن سلمہ کو پایا، انہیں ساتھ لے کر آیا تو انہوں نے میرے ساتھ گواہی دی کہ انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس میں ایک غلام یا ایک لونڈی ہے ابن ابی زیاد نے اپنے والد سے انہوں نے عروہ سے انہوں نے مغیرہ سے اس کی متابعت روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment