کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں داخل نہ ہومگر یہ کہ تمہیں اجازت دیدی جائے
حدیث نمبر
6766
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ حَائِطًا وَأَمَرَنِي بِحِفْظِ الْبَابِ فَجَائَ رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فَإِذَا أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ جَائَ عُمَرُ فَقَالَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ثُمَّ جَائَ عُثْمَانُ فَقَالَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ
سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، ابوعثمان، ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے دروازہ کی نگرانی کا حکم دیا تو ایک شخص آیا اور اس نے داخل ہونے کی اجازت چاہی تو آپ نے فرمایا کہ اس کو اندر آنے دو اور جنت کی خوشخبری سنا دو، وہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے پھر حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آئے تو آپ نے فرمایا کہ اس کو اندر آنے کی اجازت ہے اور جنت کی خوشخبری سنا دو، پھر حضرت عثمان آئے تو آپ نے فرمایا کہ اندرآنے دو اور ان کو جنت کی خوشخبری سنادو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment