کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جوسائل کے سمجھنے کے لئے اصل معلوم کواصل ظاہر سے تشبیہ دے جس کا حکم اللہ تعالی نے بیان کردیا ہے۔
حدیث نمبر
6818
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً جَائَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ أُمِّي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَحُجَّ أَفَأَحُجَّ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ حُجِّي عَنْهَا أَرَأَيْتِ لَوْ کَانَ عَلَی أُمِّکِ دَيْنٌ أَکُنْتِ قَاضِيَتَهُ قَالَتْ نَعَمْ فَقَالَ اقْضُوا اللَّهَ الَّذِي لَهُ فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ
مسدد، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں ایک عورت نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میری ماں نے حج کی نذر مانی تھی لیکن وہ حج کرنے سے پہلے مر گئی تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں، تو اس کی طرف سے حج کر لے بتلا اگر تیری ماں پر کچھ قرض ہوتا تو کیا تو اس کی طرف سے ادا نہ کرتی، اس نے کہا کہ جی ہاں- آپ نے فرمایا کہ کہ اس پر جو قرض ہے اس کو ادا کر، اس لئے کہ ﷲ تعالی اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کے حق کو ادا کیا جائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment