Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2002,TotalNo:6653


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
امراء قریش میں سے ہونگے
حدیث نمبر
6653
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ کَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ بَلَغَ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ عِنْدَهُ فِي وَفْدٍ مِنْ قُرَيْشٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَيَکُونُ مَلِکٌ مِنْ قَحْطَانَ فَغَضِبَ فَقَامَ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رِجَالًا مِنْکُمْ يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ لَيْسَتْ فِي کِتَابِ اللَّهِ وَلَا تُوثَرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُولَئِکَ جُهَّالُکُمْ فَإِيَّاکُمْ وَالْأَمَانِيَّ الَّتِي تُضِلُّ أَهْلَهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ لَا يُعَادِيهِمْ أَحَدٌ إِلَّا کَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ عَلَی وَجْهِهِ مَا أَقَامُوا الدِّينَ تَابَعَهُ نُعَيْمٌ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ محمد بن جبیر بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ کو جس وقت وہ قریش کے وفد کے ساتھ تھے خبرملی کہ عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ عنقریب بنی قحطان میں سے ایک بادشاہ ہوگا امیرمعاویہ کوغصہ آ گیا وہ کھڑے ہوئے اور ﷲ کی حمد وثناء بیان کی جس کا وہ مستحق ہے پھر کہا امابعد مجھے خبر ملی ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ ایسی بات بیان کرتے ہیں جو نہ تو کتاب ﷲ میں ہے اور نہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے- وہ تمہارے جاہل لوگ ہیں تم ان جھوٹی باتوں سے بچو جو لوگوں کے لئے گمراہ کن ہیں میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ امر (یعنی حکومت) قریش ہی میں رہے گی، جب تک کہ دین کو قائم کریں گے، اور جو شخص ان سے سرکشی کرے گا تو ﷲ اسکو منہ کے بل اوندھا گرادے گا، نعیم نے بواسطہ ابن مبارک، معمر، زہری، محمد بن جبیر اس کی متابعت میں روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment