Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2259,TotalNo:6910


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ وہی اللہ ہرچیز کا پیدا کرنے والا درست کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے۔
حدیث نمبر
6910
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِکُ السَّمَوَاتِ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْأَرَضِينَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ وَالثَّرَی عَلَی إِصْبَعٍ وَالْخَلَائِقَ عَلَی إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِکُ أَنَا الْمَلِکُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِکَ حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ
عمربن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، علقمہ، عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ اہل کتاب میں سے ایک شخص آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا اے ابوالقاسم (صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم) ﷲ تعالی آسمانوں کو ایک انگلی پر اور زمینوں کو ایک انگلی پر اور درخت اور کیچڑ کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر اٹھائے گا پھر فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں، میں بادشاہ ہوں، تو میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ ہنسے یہاں تک کہ آپ کے دندان مبارک کھل گئے، پھر آپ نے (اس کی تصدیق میں) یہ آیت تلاوت فرمائی کہ ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ﴾ (یعنی اللہ کا قدر کما حقہ نہ کیا) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment