کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
آیت آپ کہہ دیجیے کہ کون سی چیز شہادت کے لحاظ سے بڑی ہے۔
حدیث نمبر
6911
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ التَّبُوذَکِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ وَرَّادٍ کَاتِبِ الْمُغِيرَةِ عَنْ الْمُغِيرَةِ قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ لَوْ رَأَيْتُ رَجُلًا مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ وَاللَّهِ لَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي وَمِنْ أَجْلِ غَيْرَةِ اللَّهِ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْعُذْرُ مِنْ اللَّهِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِکَ بَعَثَ الْمُبَشِّرِينَ وَالْمُنْذِرِينَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمِدْحَةُ مِنْ اللَّهِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِکَ وَعَدَ اللَّهُ الْجَنَّةَ وقال عبيد الله ابن عمر وعن عبد الملک لاشخص أغيرمن الله
موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، عبدالملک، وراد، مغیرہ، سعد بن عبادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ دیکھوں تو میں اس کو سیدھی تلوار سے ماردوں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر ملی تو آپ نے فرمایا کہ تم سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی غیرت سے تعجب کرتے ہو، خدا کی قسم! میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور ﷲ تعالی مجھ سے زیادہ غیرت والے ہیں اور غیرت ہی کے سبب سے ﷲ نے بےحیائی کی ظاہری اور پوشیدہ باتوں کو حرام کر دیا ہے اور عذر خواہی ﷲ سے زیادہ کسی کو بھی محبوب نہیں ہے اور اسی سبب سے خوشخبری سنانے والوں اور ڈرانے والوں کو بھیجا ہے اور ﷲ تعالی سے زیادہ کسی کو اپنی تعریف محبوب نہیں ہے اور اسی لئے ﷲ تعالی نے جنت کا وعدہ کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment