Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2067,TotalNo:6718


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب

حدیث نمبر
6718
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ لَا يُکَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَکِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ رَجُلٌ عَلَی فَضْلِ مَائٍ بِالطَّرِيقِ يَمْنَعُ مِنْهُ ابْنَ السَّبِيلِ وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لَا يُبَايِعُهُ إِلَّا لِدُنْيَاهُ إِنْ أَعْطَاهُ مَا يُرِيدُ وَفَی لَهُ وَإِلَّا لَمْ يَفِ لَهُ وَرَجُلٌ يُبَايِعُ رَجُلًا بِسِلْعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا کَذَا وَکَذَا فَصَدَّقَهُ فَأَخَذَهَا وَلَمْ يُعْطَ بِهَا
عبدان، ابوحمزہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے ﷲ تعالی قیامت کے دن گفتگو نہ فرمائے گا، اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا، ایک وہ شخص جس کے پاس راستے میں ضرورت سے زائد پانی ہو، اور مسافروں کو نہ دے- دوسرے وہ شخص جس نے امام سے صرف دنیا کی خاطر بیعت کی اگر امام اس کے مقصد کے مطابق دیتا تو بیعت کو پوری کرتا، ورنہ پوری نہ کرتا، تیسرے وہ شخص جو عصر کے بعد کوئی سامان خدا کی قسم کھا کر بیچے کہ اتنی اتنی قیمت مجھے مل رہی تھی، خریدار نے اسے سچ سمجھ کر لے لیا حالانکہ اس کو اتنی قیمت نہیں مل رہی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment