Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2068,TotalNo:6719


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
عورتوں کی بیعت کا بیان
حدیث نمبر
6719
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي مَجْلِسٍ تُبَايِعُونِي عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُوا فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ کَفَّارَةٌ لَهُ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ عَاقَبَهُ وَإِنْ شَائَ عَفَا عَنْهُ فَبَايَعْنَاهُ عَلَی ذَلِکَ
ابوالیمان، شعیب، زہری، (دوسری سند) لیث، یونس، ابن شہاب، ابوادریس خولانی، عبادہ بن صامت سے روایت کرتے ہیں کہ ان کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہم لوگوں سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت ہم لوگ مجلس میں تھے، (آپ نے فرمایا) کہ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے، چوری نہ کرو گے، زنا نہ کرو گے، اور انہ اپنی اولاد کو قتل کرو گے اور نہ اپنے آگے پیچھے بہتان اٹھاؤ گے، اور نہ حکم شرع میں میری نا فرمانی کرو گے، پس جو شخص ان میں سے پورا کرے تو اس کا اجر ﷲ کے ذمہ ہے، اور جو شخص ان کو تم میں سے کسی فعل کا مرتکب ہوا اور دنیا میں اسے سزا دی گئی، تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے، اور جو ان میں سے کسی کا مرتکب ہوا اور ﷲ نے اسے چھپا دیا، تو اس کا معاملہ ﷲ کے حوالے ہے، اگر چاہے تو سزادے اور چاہے تو معاف کرے، تو ہم نے ان باتوں پر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کر لی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment