کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اس شخص کے گناہ کا بیان جس نے کسی بدعتی کو پناہ دی۔
حدیث نمبر
6808
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ أَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ قَالَ نَعَمْ مَا بَيْنَ کَذَا إِلَی کَذَا لَا يُقْطَعُ شَجَرُهَا مَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِکَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ قَالَ عَاصِمٌ فَأَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ أَوْ آوَی مُحْدِثًا
موسیٰ بن اسماعیل، عبدالواحد، عاصم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کو حرام قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہاں، فلاں مقام سے فلاں مقام تک کا درخت نہ کاٹا جائے، جس نے اس میں کوئی بدعت کی تو اس پر ﷲ اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، عاصم نے بیان کیا کہ مجھ سے موسیٰ بن انس نے بیان کیا کہ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اور آوی محدثا کے لفظ بیان کئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment