Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2029,TotalNo:6680


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
جس نے مسجد میں فیصلہ کیایہاں تک کہ جب حد کا وقت آیا تو  حکم دیا کہ مسجد سے نکل کرحد قائم کی جائے۔
حدیث نمبر
6680
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعًا قَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا قَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ بِالْمُصَلَّی رَوَاهُ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجْمِ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل بن شہاب، ابوسلمہ وسعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت آیا جب آپ مسجد میں تھے، اس نے پکار کر کہا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں نے زنا کیا ہے، آپ نے اس سے منہ پھیر لیا، جب اس نے چار مرتبہ گواہی دیدی اپنے اوپر تو آپ نے فرمایا کہ تجھ کو جنون ہے، اس نے کہا کہ نہیں، آپ نے فرمایا کہ اس کے لے جاؤ ، اور اس کو سنگسار کردو، ابن شہاب کا قول ہے کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے جابر بن عبد ﷲ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے اس کو عیدگاہ میں سنگسار کیا تھا یونس ومعمر، ابن جریج زہری بواسطہ ابوسلمہ، حضرت جابر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنگسار کرنے کے متعلق روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment