کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کے ناموں کے ذریعے سوال کرنے اور اس کے ذریعے مانگنے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر
6894
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَا هُنَا أَقْوَامًا حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِشِرْکٍ يَأْتُونَا بِلُحْمَانٍ لَا نَدْرِي يَذْکُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا أَمْ لَا قَالَ اذْکُرُوا أَنْتُمْ اسْمَ اللَّهِ وَکُلُوا تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ وَأُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ
یوسف بن موسی، ابوخالد، احمر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا لوگوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا زمانہ شرک سے قریب ہے (یعنی نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں) وہ میرے پاس گوشت لے کر آتے ہیں اور ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اس پر ﷲ کا نام لیتے ہیں یا نہیں آپ نے فرمایا تم ﷲ کا نام لے لواور کھاؤ محمد بن عبدالرحمان اور دراوردی و اسامہ بن حفص نے اسکی متابعت میں روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment