کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امراء اور قاصدوں کو یکے بعد دیگرے بھیجتے تھے
حدیث نمبر
6769
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْأَکْوَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ أَذِّنْ فِي قَوْمِکَ أَوْ فِي النَّاسِ يَوْمَ عَاشُورَائَ أَنَّ مَنْ أَکَلَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ وَمَنْ لَمْ يَکُنْ أَکَلَ فَلْيَصُمْ
مسدد، یحیی، یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص سے عاشورا کے دن فرمایا کہ اپنی قوم میں یا لوگوں میں اعلان کر دو کہ جس نے کچھ کھا لیا ہے تو وہ باقی دن روزہ پورا کرے اورجس نے کچھ نہیں کھایا ہو تو اس کو چاہیے کہ روزہ رکھ لے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment