Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2117,TotalNo:6768


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امراء اور قاصدوں کو یکے بعد دیگرے بھیجتے تھے
حدیث نمبر
6768
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِکِتَابِهِ إِلَی کِسْرَی فَأَمَرَهُ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَی عَظِيمِ الْبَحْرَيْنِ يَدْفَعُهُ عَظِيمُ الْبَحْرَيْنِ إِلَی کِسْرَی فَلَمَّا قَرَأَهُ کِسْرَی مَزَّقَهُ فَحَسِبْتُ أَنَّ ابْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ فَدَعَا عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمَزَّقُوا کُلَّ مُمَزَّقٍ
یحیی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، عبید ﷲ بن عبد ﷲ بن عتبہ، حضرت عبد ﷲ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا خط کسری کے پاس بھیجا تو نامہ بر کو حکم دیا کہ اس کو عظیم بحرین کے پاس پہنچا دے اور عظیم بحرین کسری کے پاس پہنچا دے جب اس خط کو کسری نے پڑھا تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا زہری کا بیان ہے کہ میں خیال کرتا ہوں کہ ابن مسیب نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں پر بدعا کی کہ ﷲ انہیں بالکل ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment