Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:500


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
نماز اس کے وقت پر پڑھنے کی فضلیت کا بیان
حدیث نمبر
500
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ الْعَيْزَارِ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ حَدَّثَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَی دَارِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ قَالَ الصَّلَاةُ عَلَی وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوْ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي
ابوالولید، ہشام بن عبدالملک، شعبہ، ولید بن عیرار، ابوعمر شیبانی نے عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے اس گھر کے مالک نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ﷲ کے نزدیک کون ساعمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا اپنے وقت میں نماز پڑھنا، ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اس کے بعد کون (ساعمل محبوب ہے) آپ نے فرمایا اس کے بعد والدین کی اطاعت کرنا، ابن مسعود نے کہا کہ اس کے بعد کون (ساعمل محبوب ہے) آپ نے فرمایا کہ ﷲ کی راہ میں جہاد کرنا، ابن مسعود کہتے ہیں کہ آپ نے مجھ سے اسی قدر بیان فرمایا، اور اگر میں آپ سے زیادہ پوچھتا تو (امید تھی کہ) آپ زیادہ بیان فرما دیتے-

No comments:

Post a Comment