Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1503


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اطراف کعبہ میں تکبیر کہے۔
حدیث نمبر
1503
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ أَبَی أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الْآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ فَأَخْرَجُوا صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ فِي أَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمُوا أَنَّهُمَا لَمْ يَسْتَقْسِمَا بِهَا قَطُّ فَدَخَلَ الْبَيْتَ فَکَبَّرَ فِي نَوَاحِيهِ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ
ابومعمر، عبدالوارث، ایوب، عکرمہ، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم جب کعبہ کے پاس آئے تو اندر جانے سے انکار کردیا اور اس میں بت رکھے ہوئے تھے- ان کے نکالنے کا آپ نے حکم دیا، چناچہ وہ نکال دئیے گئے- لوگوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بت بھی نکال دئیے کہ ان دونوں کے ہاتھ میں پانسے تھے- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا- ﷲ تعالی ان مشرکوں کو برباد کرے، بخدا وہ لوگ جانتے ہیں ان دونوں نے کبھی پانسے نہیں پھینکے، پھر خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور اسکے اطراف (کونوں) میں تکبیر کہی اور نماز نہیں پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment