Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1501


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
کعبہ میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1501
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ کَانَ إِذَا دَخَلَ الْکَعْبَةَ مَشَی قِبَلَ الْوَجْهِ حِينَ يَدْخُلُ وَيَجْعَلُ الْبَابَ قِبَلَ الظَّهْرِ يَمْشِي حَتَّی يَکُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ الَّذِي قِبَلَ وَجْهِهِ قَرِيبًا مِنْ ثَلَاثِ أَذْرُعٍ فَيُصَلِّي يَتَوَخَّی الْمَکَانَ الَّذِي أَخْبَرَهُ بِلَالٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِيهِ وَلَيْسَ عَلَی أَحَدٍ بَأْسٌ أَنْ يُصَلِّيَ فِي أَيِّ نَوَاحِي الْبَيْتِ شَائَ
احمد بن محمد، عبدﷲ ، موسی بن عقبہ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ عنہ جب کعبہ میں ہوتے تو سامنے چلتے اور دروازہ کی طرف ان کی پیٹھ ہوتی اور وہ چلتے رہتے یہاں تک کہ ان کے اور ان کے سامنے والی دیوار کے درمیان تقریبا تین گز کا فاصلہ رہتا، پھر نماز پڑھتے اور اس جگہ کا قصد کرتے جس کے متعلق بلال رضی ﷲ عنہ نے بیان کیا تھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس جگہ پر نماز پڑھی تھی اور کسی شخص پر (کچھ) حرج نہیں کہ خانہ کعبہ میں جس سمت چاہے نماز پڑھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment