Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1512


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
حجر اسود کو بوسہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1512
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ اسْتِلَامِ الْحَجَرِ فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ قَالَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ قَالَ اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ وقال محمد بن يوسف الفريري وجدت في کتاب ابی جعفر قال ابوعبدالله الزبيربن عدی کوفی والزبيربن عربی بصری
مسدد، حماد بن زید، زبیر بن عربی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمربن خطاب رضی ﷲ عنہ سے حجر اسود کو بوسہ دینے کے متعلق دریافت کیا تو کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس کا بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے، اس شخص نے کہا کہ اگر بھیڑ بہت زیادہ ہو جائے، اگر میں مجبور ہوجاؤں۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے جواب دیا،اگر مگر کو یمن میں رکھو، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجر اسود کو بوسہ دیتے اور چومتے دیکھا ہے۔محمد بن یو سف الفریری کا بیان ہے کہ میں نے ابو جعفر کی کتاب میں دیکھا ہے کہ ابوعبداللہ کہتے ہیں زبیر بن عدی کوفی ہیں اور زبیر بن عربی بصری ہیں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment