Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1507


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
حج اور عمرہ میں رمل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1507
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قال أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِلرُّکْنِ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَلَمَکَ مَا اسْتَلَمْتُکَ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ قَالَ فَمَا لَنَا وَلِلرَّمَلِ إِنَّمَا کُنَّا رَائَيْنَا بِهِ الْمُشْرِکِينَ وَقَدْ أَهْلَکَهُمْ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ شَيْئٌ صَنَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا نُحِبُّ أَنْ نَتْرُکَهُ
سعید بن مریم، محمد بن جعفر، زید بن اسلم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمربن خطاب نے حجر اسود کی طرف منہ کر کے فرمایا کہ بخدا میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ تو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع پہنچانا تیرے اختیار میں ہے- اگر میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھتا، تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا، پھر اسے بوسہ دیا اور فرمایا کہ رمل کی ہمیں ضرورت کیا تھی، ہم نے اس کے ذریعہ مشرکوں کو دکھلایا اور ان کو ﷲ تعالی نے ہلاک کردیا، پھر فرمایا، یہ ایسی چیز ہے جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کی ہے، اس لئے ہم اسے چھوڑنا نہیں پسند کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment