Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1687,TotalNo:4223


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم ڈرو کہ یتیم عورتوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے۔
حدیث نمبر
4223
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا کَانَتْ لَهُ يَتِيمَةٌ فَنَکَحَهَا وَکَانَ لَهَا عَذْقٌ وَکَانَ يُمْسِکُهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَکُنْ لَهَا مِنْ نَفْسِهِ شَيْئٌ فَنَزَلَتْ فِيهِ وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی أَحْسِبُهُ قَالَ کَانَتْ شَرِيکَتَهُ فِي ذَلِکَ الْعَذْقِ وَفِي مَالِهِ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام، ابن جریج، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک شخص ایک یتیم لڑکی کی پرورش کرتا تھا اس لڑکی کا ایک کھجور کا باغ تھا اس شخص نے اس باغ کے لالچ میں نکاح کرلیا مگر دل میں محبت نہ تھی چناچہ اس کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی جو اوپر گزری، ابرہیم کہتے ہیں کہ شاید ہشام نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ عورت اس آدمی کے باغ اور دوسرے مال وغیرہ میں شریک کی حیثیت رکھتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment