Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1790,TotalNo:4326


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
حدیث نمبر
4326
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ قِصَّةِ تَبُوکَ فَوَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَبْلَاهُ اللَّهُ فِي صِدْقِ الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِمَّا أَبْلَانِي مَا تَعَمَّدْتُ مُنْذُ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی يَوْمِي هَذَا کَذِبًا وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ تَابَ اللَّهُ عَلَی النَّبِيِّ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ إِلَی قَوْلِهِ وَکُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن کعب بن مالک، عبد ﷲ بن کعب بن مالک اور یہ عبد ﷲ وہی ہیں جو کعب بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے نابینا ہوچکنے پر ان کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ شاید ﷲ تعالیٰ نے کسی پر سچ بولنے کے صلہ میں اتنا بڑا انعام نہ کیا ہو جتنا مجھ پر عنایت فرمایا ہے جب سے میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے کا ٹھیک ٹھاک سبب بیان کردیا ہے تب سے لے کر آج تک جھوٹ بولنے کا قصد بھی نہیں کیا ہے یہاں تک کہ ﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی کہ (لَقَدْ تَابَ اللَّهُ عَلَی النَّبِيِّ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ) الخ (وَکُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ) تک-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment