Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1805,TotalNo:4341


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ اس عورت نے اپنے گھر میں یوسف کو فریب دیا۔
حدیث نمبر
4341
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قُرَيْشًا لَمَّا أَبْطَئُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْإِسْلَامِ قَالَ اللَّهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ فَأَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى أَكَلُوا الْعِظَامَ حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ يَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ فَيَرَى بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا مِثْلَ الدُّخَانِ قَالَ اللَّهُ فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ قَالَ اللَّهُ إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ أَفَيُكْشَفُ عَنْهُمْ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَقَدْ مَضَى الدُّخَانُ وَمَضَتْ الْبَطْشَةُ
حمیدی، سفیان، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت ابن مسعود سے روایت کرتے ہیں کہ جب قریش نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بات نہیں مانی تو آپ نے ﷲ سے عرض کیا اے ﷲ! جس طرح تو نے حضرت یوسف کے وقت میں سات سال کا قحط بھیجا تھا اسی طرح قحط بھیج کر مجھے ان سے بچا لے چناچہ ایسا قحط پڑا کہ ہر چیز تباہ ہو گئی لوگ مردہ چیزیں تک کھا گئے بھوک نے لوگوں کو اتنا کمزور بنا دیا کہ جب آسمان کی طرف نظر کرتے تھے تو دھواں دھواں معلوم ہوتا تھا ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ ) نیز فرمایا (إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ  الخ) لہذا عذاب سے ہی قحط مراد ہے اس لئے کہ آخرت کا عذا ب کافروں سے ہٹایا نہیں جائے گا اور دخان اور بطشہ کا ذکر گزر چکا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment