Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:280,TotalNo:4931


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
کنایۃ اپنے بچے کی نفی کا بیان
حدیث نمبر
4931
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ لِي غُلَامٌ أَسْوَدُ فَقَالَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنَّی ذَلِکَ قَالَ لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ فَلَعَلَّ ابْنَکَ هَذَا نَزَعَهُ
یحییٰ بن قزعہ، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول ﷲ! میرے ہاں سیاہ فام لڑکا پیدا ہواہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس کوئی اونٹ ہے؟ اس نے کہا ہاں! آپ نے پوچھا وہ کس رنگ کے ہیں، اس نے کہا سرخ! آپ نے پوچھا کہ ان میں کوئی سفید مائل سیاہ بھی ہے، اس نے کہا ہاں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا کیوں کرہوا؟ اس نے کہا شاید کسی رگ نے اس کو کھینچا ہو، آپ نے فرمایا اسی طرح ممکن ہے تیرے اس بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment