Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:901,TotalNo:5552


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویر والے گھر میں داخل نہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر
5552
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَی الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ فَعَرَفَتْ فِي وَجْهِهِ الْکَرَاهِيَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُوبُ إِلَی اللَّهِ وَإِلَی رَسُولِهِ مَاذَا أَذْنَبْتُ قَالَ مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ فَقَالَتْ اشْتَرَيْتُهَا لِتَقْعُدَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ وَقَالَ إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِکَةُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، نافع، قاسم بن محمد، عائشہ زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کہتی ہیں کہ ایک گدا خریدا، جس میں تصویریں تھیں، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور اندر تشریف نہیں لائے، مجھے آپ کے چہرے سے ناگواری کے آثار معلوم ہوئے، میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! میں ﷲ اور رسول کی بارگاہ میں توبہ کرتی ہوں، مجھ سے کیاخطا سرزد ہوگئی ہے، آپ نے فرمایا یہ گدا کیسا ہے، میں نے کہا کہ میں نے آپ کے بیٹھنے اور تکیہ لگانے کے لئے اس کو خریدا ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان تصویروں کے بنانے والے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے، اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا ہے اس کو زندہ کرو اور فرمایا کہ جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment