Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:936,TotalNo:5587


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُقَبِّلُونَ الصِّبْيَانَ فَمَا نُقَبِّلُهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَأَمْلِکُ لَکَ أَنْ نَزَعَ اللَّهُ مِنْ قَلْبِکَ الرَّحْمَةَ
محمد بن یوسف، سفیان، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ ایک اعرابی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ لوگ بچوں کو بوسہ دیتے ہیں، ہم تو بوسہ نہیں دیتے، آپ نے فرمایا کہ اگر ﷲ تعالی نے تمہارے دلوں سے رحمت کو کھینچ لیا ہے تو اس میں کیا کروں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment