Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:908,TotalNo:5559


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سواری پر عورت کا مرد کے پیچھے بیٹھنا۔
حدیث نمبر
5559
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَيْبَرَ وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ يَسِيرُ وَبَعْضُ نِسَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدِيفُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَثَرَتْ النَّاقَةُ فَقُلْتُ الْمَرْأَةَ فَنَزَلْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا أُمُّکُمْ فَشَدَدْتُ الرَّحْلَ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا دَنَا أَوْ رَأَی الْمَدِينَةَ قَالَ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
حسن بن محمد بن صباح، یحییٰ بن عباد، شعبہ، یحییٰ بن ابی اسحاق، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر سے واپس ہورہے تھے اور میں ابوطلحہ کے پیچھے بیٹھا تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی ایک بیوی آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھی، اچانک اونٹنی پھسل گئی اور میں نے کہا عورت! عورت! اور سواری سے اتر پڑا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہاری ماں ہے، پھر میں نے سواری کو اٹھایا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، جب آپ مدینہ کے قریب پہنچے یایہ بیان کیا کہ جب مدینہ شریف کو دیکھا تو فرمایا  آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment