کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
حدیث نمبر
5631
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضْحَکَ الرَّجُلُ مِمَّا يَخْرُجُ مِنْ الْأَنْفُسِ وَقَالَ بِمَ يَضْرِبُ أَحَدُکُمْ امْرَأَتَهُ ضَرْبَ الْفَحْلِ أَوْ الْعَبْدِ ثُمَّ لَعَلَّهُ يُعَانِقُهَا وَقَالَ الثَّوْرِيُّ وَوُهَيْبٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ جَلْدَ الْعَبْدِ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، ہشام اپنے والدسے وہ عبد ﷲ بن زمعہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ریح خارج ہونے پر ہنسنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ کیوں تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کو جانوروں کی طرح مارتا ہے حالانکہ پھر وہ اس سے گلے ملے گا اور ثوری، وہیب وابو معاویہ نے ہشام سے جلد العبد کا لفظ بیان کیا، (یعنی غلاموں کی طرح مارتا ہے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment