کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر
5715
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ ائْذَنُوا لَهُ فَبِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ أَوْ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ أَلَانَ لَهُ الْکَلَامَ فَقُلْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ مَا قُلْتَ ثُمَّ أَلَنْتَ لَهُ فِي الْقَوْلِ فَقَالَ أَيْ عَائِشَةُ إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ مَنْ تَرَکَهُ أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ اتِّقَائَ فُحْشِهِ
قتیبہ بن سعید سفیان ابن منکدر عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے اندر آنے دو وہ قبیلہ کا برا بیٹا ہے یا قبیلہ کا برا بھائی ہے جب وہ اندر آیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے نرمی سے گفتگو کی میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم آپ نے اس کے متعلق فرمایا تھا جو آپ نے فرمایا پھر جب وہ اندر آیا تو آپ نے اس سے نرمی سے گفتگو کی آپ نے فرمایا اے عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا ﷲ کے نزدیک سب سے برا آدمی درجہ کے لحاظ سے وہ ہے جس کو لوگوں نے اس کی فحش باتوں سے بچنے کے لئے چھوڑ دیا ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment